سلیم قادری شہید کے یوم شہادت پر سُنی تحریک سیالکوٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
سیالکوٹ(سُمیرقادری سے )سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر محمدثروت اعجازقادری اورضلعی صدرسیالکوٹ جہانگیر قادری کی خصوصی ہدایت پرشہید محمدسلیم قادری کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کاانعقادکیاگیا.دعائیہ تقریب میں تحصیل رہنما ملک عامر اقبال قادری،سٹی صدرشہزادقادر ی،صدرپی پی38الیاس قادر ی،صدراہلسنت خدمت فاؤنڈیشن حمزہ قادری،رہنما سنی ایکشن کمیٹی حاجی درویش،سرفراز قادری اوردیگرنے شرکت کی اس موقع پرتحصیل رہنماملک عامراقبال اورصدراہل سنت خدمت فاؤنڈیشن حمزہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ریاست مخالف بیانئے کاحصہ کبھی بھی نہیں ہو سکتی ذاتی اور سیاسی معاملات میں سیاسی جماعتوں کو عسکری قیادت اور عسکری اداروں کو نہیں گھسیٹنا چاہیے جبکہ اعلی عدلیہ کے متوقع فیصلے کا قوم بھی احترام کرے دیگر مقررین نے کہاکہ شہیدمحمد سلیم قادری کو18مئی 2001، کو شہر کراچی میں بلدیہ ٹاؤن نماز جمعہ ادائیگی کیلئے جاتے ہوئے راستے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا سلیم قادری شہید پاکستان میں فرقہ واریت مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مخالف تھے،انہوں نے ساری عمر اخوت بھائی چارگی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دیا، جبکہ وہ روز اول سے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست اور امن کا گہوارہ بنانے سمیت پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد اور مذہبی سوچ وفکراوروہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سرشار شخصیت تھے آخر میں قاری محمدعقیل عطاری اورقاری غلام مرتضی نے بانی پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی اوربعدازاں دعائیہ محفل کے شرکاء نے پاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے
0 تبصرے