سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)طوفانی مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے آنے لگے اب تو بات خود کشیوں تک پہنچ چکی ھے حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 500 فی صد اضافہ کرے ان خیالات کا اظہار آیپکا سیالکوٹ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ، پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سیالکوٹ کے صدر طاہرمحمود نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق طوفانی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کےلیے ملازمین اتحاد جائنٹ ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور آیپکا سیالکوٹ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ نے کی، ریلی میں اساتذہ، کلریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین نے شرکت کی، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرو جیسے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین مرکزی صدر آیپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوھدری کی قیادت میں اسلام آباد دھرنا دیں گے اس موقع پر درجہ چہارم کے صوبائی صدر میسن شاہ، ریاض قادری، جنرل سیکرٹری آیپکا خرم شہزاد اعوان، چیف میڈیا ایڈوائزر سید عارف حسین شاہ، شہزادہ خرم، یوسف سہوترا، محمد عارف گل ،میاں یوسف ،لیاقت علی گجر ،مبارک علی گھمن، محمود ایاز ،میاں اصغر علی کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی ریلی سے خطاب کیا.
0 تبصرے