میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق بانی ڈائیرکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت اورریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد و ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید قبال کی سربراہی میں ایم آر کینال ساہووالہ کے کنارے دیہی آبادی میں سیلاب سے بچاؤ کی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔ منسٹر اسپورٹس وہاب ریاض،ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 گوجرانوالہ سید کمال عابد، اڈپٹی کمشنر عدنان محمود ا ور اسسٹنٹ کمشنرسمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے سیلابی صورت حال کی فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بطور انسیڈنٹ کمانڈر مشق کے حوالے سے بریف کیا۔ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ صاحب کی زیر سر پرستی ریسکیو محافظین نے بھی حصہ لیا۔ مشقوں میں ریسکیو1122اور ضلع کے دوسرے اداروں جن میں سول ڈیفنس، واسا، میو نسپل کارپوریشن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار،محکمہ لائیو اسٹاک، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، اورRoze ویلفیئر،حی الفلاح، الشیخ جناح، نے حصہ لیا اور سیلاب سے نمبر آزما ہونے والے آلات و تیاریوں کے حوالے سے کیمپس لگائے۔ اس موقع پر ریسکیو 1122نے سیلاب کے دوران پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا اور ڈوبتے شخص کو بچانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر عدنان محمود نے ریسکیو اور دیگر اداروں کی ممکنہ سیلاب کی تیاری و باہمی تعاون کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سیلاب کے حوالے سے ریسکیو کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ آخر میں ریسکیو و ریسکیومحافظین کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
0 تبصرے