Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ اکبرآباد میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے دوکاندار جانبحق




 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال ایس پی انویسٹی ڈی ایس پی صدر سرکل اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

سیالکوٹ(سُمیر قادری سے) تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں دوران واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل ہوگیا اور ڈاکوؤں موقع سے فرار ہوگئے سیالکوٹ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اکبر آباد میں ایک کریانہ کی دکان پر 2 کس نامعلوم ڈاکوؤں ڈکیتی کی کرنے کے لئے دوکان میں داخل ہوئے تھے کہ دوران واردات دوکان کے مالک 40 سالہ حبیب الرحمن جو گاؤں لدھڑ کا رہائشی تھا اس  کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے. آور ڈاکوؤں موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ  ڈی ایس پی صدر سرکل اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے.ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائیگی اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے