انسانی حقوق کے ٹھیکے داروں کو ۲۰ سال سے بے گناہ قید عافیہ صدیقی نظر کیوں نہیں آرہی ۔ ملک عمر اعوان
لاہور(سٹاف رپوٹر) بین الاقوامی انسانی حقوق اور مسلم امت کانفرنس E Library لاہور میں منعقد کی گئی جس میں یوتھ لیڈر جناب ملک عمر اعوان (سابقہ صدر اسٹیٹ یوتھ لارلیمنٹ ضلع سیالکوٹ) کی قیادت میں چوہدری زاہد چوہان امیدوار MPA PP35 ، چوہدری داؤد ظفر گوندل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، میاں امیر حمزہ یوتھ لیڈر ، چوہدری شرجیل گجر ، شیخ ضیاء نے شرکت کی.ٹیم گرین کے چئیرمین ملک محسن اعوان اور ملک تحسین اعوان کی جانب سے یوتھ لیڈر ملک عمر اعوان کا ان کے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا گیا.کانفرنس میں یوتھ لیڈر ملک عمر اعوان کے علاوہ جناب کامران سعید عثمانی (مرکزی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق) ، جناب سردار مظہر صاحب (مرکزی صدر MSO پاکستان) ، میڈم سعدیہ مقصود (ہیلتھ ایجوکیشن جرنلسٹ) ، عابدہ فاروق صاحبہ ، جرنلسٹ میڈم امل چوہان صاحبہ ، پروفیسر محمود غزنوی ، پروفیسر کامران احتر ، کامران اختر اعوان ، حافظ محمد عثمان ، قازی ارباب احمد اور دیگر لیڈران نے شرکت کیاس موقع پر یوتھ لیڈر ملک عمر اعوان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق سب کے لیے برابر ہونے چاہیے ہماری بہن عافیہ صدیقی 20 سال سے بے گناہ ہوتے ہوۓ بھی قید میں ہے کیا یہ سب انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کو نظر نہیں آتا۔ اسی طرح ہمیشہ کشمیر ، فلسطین ، لیبیا ، شام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو انسانی حقوق سے محروم رکھا گیالیکن اب وقت آگیا ہے پوری دنیا میں سارے مسلمان ایک ہو کر اتحاد کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرے اور خصوصاً اپنی بہن عافیہ صدیقی کو قید سے رہا کروایا جائے اور دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عملی میدان بھی لگایا جائے
ے
0 تبصرے