پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی
ریاض(آن لائن سورس) پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔ عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔عثمان ارشد نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے۔
0 تبصرے