سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع رحمت آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ۔ DPO سیالکوٹ محمد حسن اقبال موقع پر پہنچ گئے SHO اکرم شہباز DSP صدر محمد صابر چھٹہ DSP ڈسکہ ملک خلیل احمد DPO سیالکوٹ کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ذرائع کیمطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پولیس کو کئ مقدمات میں مطلوب تھے ۔DPO سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے SHO اکرم شہباز اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب آپریشن پر شاباش دی۔: ذرائع کیمطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو جنہوں نے ڈسکہ میں ایک پٹرول پمپ کے عملہ کو یرغمال بنا کر زدو کوب کیا اور لوٹ کر سیالکوٹ کیجانب فرار ہو گئے جاتے ہوئے کئ راہگیروں کو بھی لوٹا۔۔ذرائع کیمطابق ایک ڈاکو نے پولیس یونیفارم بھی پہنا ہوا تھا جو کہ کسی پولیس ملازم کا تھا جسے لوٹنے کے بعد وہ یونیفارم بھی اتار لائے تھے۔۔تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں ہلاک ڈاکوؤں کی پٹرول پمپ کے عملہ کو شناخت کرا دی گئی ہے عملہ کا کہنا ہے کہ یہ وہی ڈاکو ہیں تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک 4کو گرفتارکرلیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عباس عرف نانی ڈان کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، ڈکیتی و راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے اور اس کے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کرنے کے لئے کاروائی بھی کر رکھی ہے۔۔۔
0 تبصرے