Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شمالی وزیر ستان میں شہید ھونے والے حوالدر علامہ حافظ محمد انور کی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کردی گئ

 شمالی وزیر ستان میں  شہید ھونے والے حوالدر علامہ حافظ محمد انور کی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کردی گئ



اپنی فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں سے مقابلے کلیے ہمہ وقت تیار و حاضر  ہیں ۔ شاھد مبین قادری

سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر) شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز دہشگردوں کیساتھ مقابلہ میں  حوالدار علامہ حافظ محمد انور شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں پل بجواں بجوات سیالکوٹ میں آج بروز اتوار صبح 11 بجے ادا کردیا گیا اس موقع پر برگیڈیر مشتاق غنی نے سلامی پیش کی اور جنرل حافظ سید عاصم منیر کیطرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے  نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی اور شہید کی خوش اخلاقی و دین سے محبت کی گواہی میں کہا کہ شہید دین اسلام و علماء دین سے عشق و محبت چلتی پھرتی تصویر تھے جنازہ میں MAF (محب آرمز فورس) کے بانی و چیئرمین شاہد مبین قادری نے بھی شرکت کی اس موقع پر  صحافیوں کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہاپاک فوج کے جوانوں کی شہادت سے ہمارے نوجوان نسل کےجذبہ ایمان تقوی جہاد و عشق  رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جوش و استقامت میں تقویت ملتی ہے ہم انشاءاللہ اپنی فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں سے مقابلے کلیے ہمہ وقت تیار و حاضر ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے