Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حج کے رکن اعظم کے موقع پر اماراتی خلاباز نے خلا سے مکہ مکرمہ کی تصویر شیئر کر دی



میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا گیا اور حجاج کرام نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی خلا سے کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مکہ مکرمہ کی یہ تصویر انہوں نے 26 جون کو کھینچی تھی۔مناسک حج کے دوران دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے تھے۔اذان مغرب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملا کرادا کریں گے۔

خیال رہے کہ سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس سے قبل رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے تھے۔سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں مقدس مقامات کو رات کی تاریکی میں جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے