Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:آٹے کے بعد چینی کی قیمت کو بھی پرلگ گئے اوپن مارکیٹ میں ۱۵۰ کلو فروخت



سیالکوٹ(آواز میڈیا رپورٹ)آٹے کے بعد چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی کلو 150 روپے پر پہنچ گئی، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 150 روپےفی کلو تک بکنے لگی، آٹے کے ساتھ چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140  سے  150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی  کا 50 کلو والاتھیلا  7000 روپے کا ہو گیا، تھوک میں چینی  145 سے 150 روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے تو یوٹیلیٹی سٹورز پر دستاب نہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ چینی کی قیمت 91 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن سپلائی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، شہر بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب کہاں جائے؟ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مل نہیں رہی ، سبسڈی دی ہے تو خدارا چینی اور آٹے کی سپلائی بھی کی جائے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث شہری چینی مافیا کے ہاتھ پس رہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے