اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران بھی شریک،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودہری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس،ماتمی جلوسوں،امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ محرم الحرام میں سہولتیں فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ملکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے،محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، برداشت، بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
0 تبصرے