Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ریاست جونا گڑھ کے نواب محمد جہانگیر خانجی وفات پا گئے




کراچی : ریاست جونا گڑھ کے نواب محمد جہانگیر خانجی کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

نواب محمد جہانگیر سرطان میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند دنوں سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔انکی عمر 67 سال تھی۔ان کی نماز جنازہ بعداز نماز جمعہ جونا گڑھ ہائوس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت نے صاحبزادہ محمد جہانگیر خانجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ نواب آف جونا گڑھ کی وفات پر سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ملک اور ان کے خاندان کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ محمد جہانگیر خانجی نے اپنی ساری زندگی جونا گڑھ ریاست کی آزادی کیلئے وقف کر رکھی تھی اور وہ اپنا ریاستی حق حاصل کرنے کیلئے کوشاں رہے۔

واضح رہے کہ نواب جہانگیر خانجی کے دادا نواب مہابت خان نے ریاست جوناگڑھ کے حکمران کی حیثیت سے 15 ستمبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق کے دستاویز پر دستخط کیے تھے۔نواب جہانگیر خانجی نے جوناگڑھ کی بھارتی تسلط سے آزادی کے مسئلے کو تمام بین الاقوامی فورموں پر اجاگرکیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے