میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری) میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کا سال 2023/2024 کابجٹ اجلاس میونسپل کارپوریشن میر پورخاص کے مئیر عبدالرؤف غوری کی صدارت میں جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میرپورخاص میں منعقد ہوا،اس موقعے پر ڈپٹی مئیر جنید بلند،میونسپل کمشنر رفیق احمد سیہڑ،چئیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سید خادم علی شاہ سید شاذل شاہ،چئیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد تالپور محمد حاجن پنہور،اراکین کونسل اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بعد اذاں مئیر عبدالرؤف غوری و ڈپٹی میئر جنید بلند نے بجٹ اجلاس اراکین کونسل کی جانب سے تجاویز نہ لینے کی نشاندہی پر اور اتفاق رائےکی بنیاد پر دو دن کے لئے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔۔
0 تبصرے