سیالکوٹ(رمیض گُجر سے) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا سیالکوٹ کا دورہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا سیالکوٹ کا دورہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کے متعلق بریف کیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سروس، اسسٹنٹ کمشنر پسرور ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر نوید اقبال، پی ڈی ایم اے کوان کے علاوہ مختلف مہکموں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ سے گزرنےوالے دریاوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ دریائے چناب کے علاوہ دو دریا در یائے مناور اور توی بھی گزرتے ہیں، اس کے علاوہ سیالکوٹ آبادی کے علاقہ سے نالہ ایک، پلکھو اور بھیڑ گزرتا ہے، مزید براں ڈیک بھی تحصیل پسرور کے علاقہ سے گزرتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمبردآزما ہونے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور اس مناسبت سے ضلعی فلڈ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔ نالوں کی ڈی سلٹنگ کے علاوہ سکر مشینیں بھی تیاری حالت میں ہیں تا کہ بارش کے باعث کھڑے پانی کو جلد از جلد ختم کر کے عوامالناس کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ڈی جی کو ریسکیو کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا کہ ریسکیو نے تمام سیکٹرز کو ایکٹو کر دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بعدازاں اندرون شہر عربن فلڈنگ کی تیاریوں، ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کے اخراج اور سید پور کے مقام پر بن کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی جی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا سکے۔
0 تبصرے