Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار



 لاہور(آن لائن سورس) پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے فوری عملدرآمد کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلہ تمام اضلاع کے چیف ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک پولیس آفیسرز کو جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔مراسلے کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لے لازمی ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ قیمتی جانوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور روڈ سیفٹی کے باعث کیا گیا۔



واضح رہے کہ چند سال قبل لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست کی  اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا 

عدالت نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دیا 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے