دیر بالا(میڈیا رپورٹ)پاکستانی لڑکے کی محبت میں خیبرپختون خوا آئی بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کرکے کورٹ میرج کرلی۔
فیس بک پر دوستی کے بعد چند روز قبل بھارتی شہر نئی دہلی کی رہائشی کرسچن لڑکی انجو ویزا لے کر خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچی تھی آج اس نے اسلام قبول کرلیا اور دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کرلی۔
35 سالہ انجو کا نیا نام فاطمہ رکھا گیا، دونوں نے دیر بالا کی سول کورٹ میں شادی کی۔شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے دیربالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور دیر سٹی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔
دریں اثنا بھارتی لڑکی سے اب بھی پولیس تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
0 تبصرے