ملزمان میں ذیشان عرف ببا،اکرام عرف شان عرف ٹوپی،معراج بھٹی نےدوران تفتیش ابتدائی طور میں میرپورخاص میں 5 0 بینک ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان اجرتی قاتل بھی نکلے اور قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،دوران تفتیش ملزمان نے ماضی میں پولیس کانسٹیبل نعیم بلورا کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار بھی کیا،مذکورہ گروہ میں شامل ملزم معراج بھٹی اپنے ہمراہ ملزم سکندر شاہ کے ساتھ بینک کے اندر جا کر ریکی کر کے گروہ کے دوسرے افراد کو مطلع کرتے تھے جو بعد میں اسلحہ کے زور پر پیسہ چھین لیتے تھے،مذکورہ تینوں ملزمان پولیس کے پے در پے چھاپوں کے بعد پنجاب فرار ہو گئے تھے، البتہ پولیس مسلسل تعاقب کرتی رہی،ملزمان پولیس اسٹیشن لانڈھی کراچی،ٹنڈو آدم ، نیو کراچی،فیڈرل بی ایریا،درخشاں،کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر تھانوں میں رہزنی کی وارداتوں میں چالان ہیں،اس گروہ میں مزید شامل افراد کی گرفتاری جلد متوقع ہے،ملزمان نے دوران تفتیش میرپورخاص میں ہونے والی ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان مورخہ 08.06.2023 کو پی ایس سیٹلائٹ ٹائون کی حدود میں نزد چاندنی چوک سے اسلحہ کے زور پر اختر ملک سے 30 لاکھ چھین کر فرار ہوگئے،ملزمان مورخہ 01.06.2023 کو ٹاؤن کی حدود سے نیو ٹاؤن یوٹیلیٹیکے اسٹور سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر محبوب علی سے 10 لاکھ رقم چھین کر فرار ہوگئے،ملزمان مورخہ 15۔05۔2023 کو پی ایس غریب آباد کی حدود سے سر سید روڈ سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر ماوجی کولھی سے 5لاکھ رقم چھین کر فرار ہوگئے،ملزمان مورخہ 15۔06۔2023 پی ایس غریب آباد کی حدود علی میڈیکیئر سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر بھونگر بھیل سے 10 لاکھ رقم چھین کر فرار ہوگئے،ملزمان مورخہ 04.05/2023 پی ایس مہران نائی کی دوکان سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر دلبر بروہی سے 3 لاکھ رقم چھین کر فرار ہوگئے۔۔#*
0 تبصرے