Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نہیں لگتا کہ ن لیگ کی دو تہائی اکثریت ہوگی لیکن آئیندہ وزیرعظم نواز زریف ھوں گے۔ خواجہ آصف



اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔نجی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چاہتا ہوں نواز شریف واپس آجائیں اور انہیں عدلیہ کی طرف سے بھی ریلیف ملے جو ناانصافی ہوئی ہے اس کی تلافی ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن میں عجیب معاملات ہوتے ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ ن لیگ کی دو تہائی اکثریت ہوگی لیکن طے ہوچکا ہے کہ الیکشن تین ماہ کے اندر ہوجائیں گے

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے بھائی اور تابعدار ہیں، نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب کامیاب رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کبھی نواز شریف کے نام پر کاٹا لگا، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتے تھے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے نو ماہ بعد ہی تنگ آگئے تھے، 2021 میں کہا بس بہت ہوگیا حکومت کی آفر کی گئی جسے منع کردیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب باجوہ کو آرمی چیف بنایا گیا تو اس وقت نواز شریف کے نام پر کوئی کاٹا نہیں تھا، ان کے آرمی چیف بننے کے ڈیڑھ سال تک بھی کوئی کاٹا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہٹانے اور دوسرے شخص کو لانے میں ملک کو بہت نقصان ہوا۔ آج کل تو اس شخص کے بارے میں ہم نے بات کرنا ہی چھوڑ دی ہے، آج کل تو اس کے اپنے لوگوں نے حقائق بیان کرنا شروع کردیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کو وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے کہا گیا لیکن وہ نہیں بنا اور جیل کاٹی، ہمارے لوگوں نے بھی جیلیں کاٹیں لیکن حوصلے سے کھڑے رہے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے