ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی خان تالپور نے کمشنر کمپلیکس کانفرنس ہال میرپورخاص میں ضلع کونسل میرپورخاص کا سال 2024-23 کا 20 ہزار 8روپے کا بچت بجٹ پیش کر دیا جو اکثریت رائے سے منظور کیا لیاگیا
میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ضلع کونسل میرپورخاص کے سال 2024-2023 میں سالانہ آمدنی کا تخمینہ 55کروڑ 3 لاکھ 85 ہزار 3سو روپے لگایا گیا جبکہ سالانہ اخراجات کا تخمینہ 55کروڑ 3 لاکھ 64ہزار 500روپے لگایا گیا اسی طرح گذشتہ مالی سال کا بچت 18کروڑ 54 لاکھ 88ہزار 900 روپے شامل کیا گیا جو کہ اکثریت رائے سے منظور کیا لیاگیا،تفصیلات کیمطابق ضلع کونسل کا سال 2024-2023 بجٹ میں او زیڈ شئیر کا تخمینہ 35 کروڑ ، 5 لاکھ ،61 ہزار 400 روپے،غیر متحرک پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ، وٹنری ہسپتالوں ڈھک ٹینڈر فیس کی مد میں 10لاکھ 5 ہزار روپے،دکانوں اور کوارٹرز کے کرائے کی مد میں 6 لاکھ روپے،دیگر آمدنی کی مد میں 2 لاکھ روپے ،کیپیٹل آمدنی دوکانوں کے بقایاجات کی مد میں 5 لاکھ 30 ہزار روپے مختص کئے گئے،گذشتہ سال کے بچت 18 کروڑ 54 لاکھ 88 ہزار 900 روپے شامل کیاگیا،جبکہ اجراجات کی مد میں ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ 42 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ، 280 ریٹائرڈ ملازمین اور پینشن اور گریجویٹی کی مد میں 10 کروڑ 90 لاکھ روپے،کانٹیجنسی کی مد میں 2 کروڑ 74 لاکھ 84 ہزار روپے ، لازمی اخراجات کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے،سال 2022-21، 2023-22 کی 8 جاری ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 89 لاکھ 85 ہزار روپے،نئے سال 2024-23 کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 24 کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کئے گئے،مخصوص اخراجات ( ڈزاسٹر وغیرہ قدرتی آفات اور بارش ایمرجنسی کی مد میں 1 کروڑ 3 لاکھ روپے،موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی بقایاجات کی مد میں 1 کروڑ 29 لاکھ 50 ہزار روپے ، گرانٹس کی مد میں 40 لاکھ روپے،اسکالر شپ کی مد میں 4 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،ضلع کونسل چئیرمین ضلع میرپورخاص میر انور علی تالپور نے مذید کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق ضلع کونسل کے ملازمین پر بھی لاگو ہوتا ہے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ میں 30 فیصد ، 35 فیصد اور پینشن بجٹ میں 17.5فیصد مختص کی گئی ہے علاوہ ازیں ضلع کونسل کے دفاتر کے اخراجات کے سلسلے میں ٹیلیفون کی مد میں 1 لاکھ روپے،الیکٹرک سٹی بل میں 10 لاکھ روپے،ٹی اے ڈی اے کی مد میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے، اسٹیشنری کی خریداری کی مد میں 2 لاکھ 87 ہزار روپے،ریکارڈ کی چھپائی کی مد میں 6 لاکھ 25 ہزار روپے،کونسل اجلاس میں ریفریشمنٹ کی مد میں 19 لاکھ روپے،کمپیوٹر کے سامان کی خریداری کے لئے 3 لاکھ 60 ہزار روپے، پیٹرول اور ڈیزل کے لئے 35لاکھ روپے،نئے فرنیچر کی خریداری کے لیے 12 لاکھ روپے،ترقیاتی کاموں کی اشاعت کے لئے محکمہ اطلاعات کے لئے 30 لاکھ روپے،نئی گاڑیوں،فائر برگیڈ اور گاربیج کی خریداری کے لئے 80لاکھ روپے مختص کئے گیے ہیں، قدرتی آفات اور بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 1 کروڑ روپے،مختلف اداروں،غریب اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کی گرانٹ کی بجٹ میں 40لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں دوران ملازمت فوت ہونے ملازمین کی فیملی کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی مدد کے لئے 20 لاکھ روپے،پبلک اسکول میرپورخاص کے لئے 5 لاکھ روپے گرانٹ،میرپورخاص ضلعے کے پریس کلبوں کے لیے 6 لاکھ روپے،ڈسٹرکٹ بار کونسل کے لئے 2 لاکھ روپے،آموں کی نمائش کے لئے 1 لاکھ روپے اور پھولوں کی نمائش کے لئے 50ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں،ضلع کونسل کے ملازمین کی اولاد کے لئے 4لاکھ روپے اسکالر شپ مختص کئے گئے ہیں،ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی ٹالپر نے کہا کہ سال 2023-22 کی روائیز بجٹ کے تحت آمدنی کا تخمینہ 43کروڑ ، 79لاکھ 77ہزار 900روپے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 25کروڑ ، 24لاکھ ،89 ہزار تھا جس میں بچت 18کروڑ 54 لاکھ ،88ہزار 900 روپے شامل ہیں،ضلع کونسل کے بجٹ اجلاس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل میر احمد خان تالپور،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن،چیف آفیسر ضلع کونسل سید عمران حیدر شاہ،محمد آصف لغاری ضلع کونسل کے اراکین اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
0 تبصرے