میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ماتمی جلوسوں کو ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودہری نے خود مانیٹر کیا اور جلوسوں کی گزرگاہوں پہ موجود رہے،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودہری نے خود ہمراہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مرکزی ماتمی جلوس کی گذرگاہوں پر موجود رہے،سیکیورٹی پلان کیمطابق محرم الحرام کے سلسلے میں میرپورخاص ضلعے کے میں سیکیورٹی اقدامات کے لئے 1500 سے زائد پولیس افسران و جوانان سمیت خواتین اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے،کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس ریزرو پلاٹون بھی اسٹینڈ بائی ہے،پلان کیمطابق اسپیشل برانچ اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ (DIB) کے ذریعے تمام روٹس اور امام بارگاہوں کی سوئیپنگ اور کلیرنس کی گئی،تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کی مربوط سیکیورٹی کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مختلف انجمن کے رضاکاران کو بھی شامل کیا گیا ہے،تمام مجالس،جلوسوں اور امام بارگاہوں میں آنے والوں کی جامع تلاشی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،اس کے علاوہ واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز،ویڈیو ریکارڈنگ، 116 سے زائڈ سی سی ٹی وی کیمرے،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ٹریفک معاملات سمیت تمام انتظامات کو مانیٹر کیا گیا ہے،میرپورخاص پولیس کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے باہمی تعاون،امام بارگاہوں کے منتظمین،پیس کمیٹی کے میمبران علماء اور مذہبی شخصیات سے رابطے میں رہنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔۔
0 تبصرے