میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودہری کے احکامات پر میرپورخاص پوليس کی جانب سے 10 محرم الحرام کی سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات،10 محرم الحرام یوم عاشورہ کو میرپورخاص پولیس کی جانب سے ضلعے بھر میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں،میرپورخاص پولیس کے افسران و جوان ضلع بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے خاطر فرائض سرانجام دینے میں مصروفِ عمل ہیں،مجالس و جلوسوں کی حفاظت سیکیورٹی پلان کے تحت سرانجام دی جا رہی ہے،تمام ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی حصار میں اپنے روایتی گذرگاہوں پر رواں دواں ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ تلاشی کا نظام مزید مربوط اور مضبوط بنایا گیا ہے.۔
0 تبصرے