Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پسرور:کمرے میں سوئے دو نوجوانوں کو سانپ نے ڈس لیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ویکیسن موجود نہیں


 

پسرور(رانا عثمان سے) قصبہ کلاسوالہ میں کمرے میں سوئے ہوئے دو نوجوانوں کو سانپ نے ڈس لیا16 سالہ عمر اور 18 سالہ اسد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ نوجوان بستر پر سوئے ہوئے تھے مبینہ طور پر سانپ بستر پر چڑھ گیا جبکہ دوسری جانب اداروں کی زبو حالی یا ناہلی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور میں سانپ کے ڈسے کی ویکسین ہی موجود نہین ویکسین  نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ نوجوانوں کونارووال ہسپتال  ریفر کر دیا گیا ہے جہاں پرانکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے. اہل دیہہ نے سانپ کو اپنی مدد آپ کےتحت مار دیا 



اہلیان علاقہ اور معززین پسرور نے برسات اور سیلاب کے اس موسم میں جب سانپ بچھو وغیرہ کا خطرہ ذیادہ ھوتا ھے سانپ کے ڈسے کئ ویکسین کے نہ ہونے کو سنگین غفلت سے تعبیر کرتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ محکمہ ہیلتھ اور اعلیٰ احکام کے فوری نوٹس کا مطالبی کیا 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے