Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:اسلحہ کے زور پر لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے پانچ خطرناک ملزمان گرفتار

 

سیالکوٹ(حسنین راجہ سے) اسلحہ کے زور پر لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے پانچ خطرناک ملزمان گرفتار 

 سیالکوٹ تھانہ رنگپورہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 14 عدد موٹر سائیکلز پانچ عدد قیمتی موبائل ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور دو عدد پستول برآمد ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گےترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ قیصر بشیر گھمن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈاکو گینگ گرفتار کیا  ان 5ملزمان کے قبضہ سے14موٹر سائیکل6عدد رکشہ۔5عدد موبائل 2پسٹل اور ڈھائی لاکھ روپے برامد کیے یہ ملزمان مختلف واردات میں ملوث تھے اس ڈاکوگینگ نے علاقہ کے لوگوں کا جینا محال کر دیا تھا میں نے بطور ایس ایچ او قیصر بشیر گھمن جس دن اس تھانہ کا چارج  سمبھالا تو یہ عہد کیا کہ میں نےجرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑنا اور ان کو منطقی انجام پر پہنچانا ہے جب سے تعیناتی ہوئی ہے جرائم میں کافی حد تک قابو پا لیا اور علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے