افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا سید بلال شاہ امامی نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ ڈسپنسری کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماسٹر سلیم نے کہا کہ آج ضرورت ہے نوجوان اس طرح کے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جیسا کہ ان نوجوانوں کی کاوش سے اج الحمدللہ فری میڈیکل ڈسپنسری کا اغاز ہو چکا ۔حافظ مولانا علاؤ الدین نے کہا جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں کو جنہوں نے ایسی اولاد کو جنم دیا جو بغیر لالچ اور شہرت کی ھوس کے ہمیشہ انسانیت کے لیے سوچتے ہیں سید بلال شاہ امامی اور حافظ مولانا علاؤ الدین نے پروگرام کے اختتام پر دعا فرمائی تقریب میں مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔اور انے والے تمام مہمانوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا
0 تبصرے