Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سویڈن سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ۔ امام درگاہ دربتول احتجاجی ریلی میں مطالبہ

 


سیالکوٹ(سیدہ نگار فاطمہ سے) سویڈن میں عدالت کی اجازت سے عید الاضحیٰ والے دن مسجد کے باھر قرآن پاک جلانے کے واقعہ کے خلاف ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی تمام مکاتب فکر و شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حکومت اور دینی جماعتوں کی کال پر مذمتی و احتجاجی ریلیاں نکالیں اسی سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ درِبتول اڈا پسروراں سے نماز جمعہ کے بعد حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صدر امام بارگاہ سید رضا الحسن شاہ نائب صدر حاجی محمد الیاس  خطیب سید جواد الحسن رضوی سمیت امام۔بارگاہ دربتول کمیٹی کے ممبران نمازیان نے بھرپور شرکت کی  ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سویڈن کی حکومتی سرپرستی میں کتاب اللہ کی بے حرمتی پر حکومت سے مطالبہ کیا حکومتی سطح پر سویڈن سے اس بارے احتجاج کیا جائے اور سفارتی تعلقات ختم کئے جائے  سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے شرکا نے  عظمتِ قرآن کے نعرے لگائے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے