Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:جھڈو کے رہائشی زاہد آرائیں نے پنگریو پولیس کی زیادیتیوں کے خلاف ایوان صحافت میرپورخاص پہنچ گیا



 میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ضلع میرپورخاص کے شہر جھڈو کے رہائشی زاہد آرائیں نے پنگریو پولیس کی زیادیتیوں کے خلاف ایوان صحافت میرپورخاص پہنچ کر  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر جھڈو بائے پاس روڈ سے  اینٹیں لینے  جارہا تھا کہ پنگریو پولیس نے روک کر تھانے لے جاکر لاکپ کردیا جہاں پر تلاشی کے بہانے  اس کی جیب میں موجود رقم 62 ہزار روپے نکال لئے اور 10 گھنٹے تک پولیس لاکپ میں رکھا اور اس کی سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 92 بھی روک لی اور کہا کہ یہ موٹر بائیک چوری کی ہے اور اسے بے جا تشدد بھی کیا گیا اور اس کی جیب میں موجود موبائل فون سے پولیس اہلکار عزیز نے میرے والد کو کال کرکے کہا کہ تمہارا بیٹا ان کی تحویل میں ہے جس پر اس والد بشیر احمد آرائیں تھانے پر پہنچے تو اسے آزاد  کرنے کے 18 ہزار روپے رشوت لئے گئے جوکہ ٹوٹل رقم 80 ہزار بنتی ہے،جھڈو کے رہائیشی نے پنگریو  پولیس کی زیادتی کے خلاف آر پی او حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ خدارہ اس کی رقم 80 ہزار واپس پنگریو پولیس سے واپس دلوائے  جائیں اور اسے انصاف فراہم کیا جائے.۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے