Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تھانہ ستراہ کے علاقہ میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مڈبھیڑ کانسٹیبل زخمی


سیالکوٹ(جاوید ہیپی بٹ سے) تحصیل ڈسکہ  تھانہ ستراہ یو سی اسکواڈ نے  موضع جھارانوالہ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا  موٹر سائیکل سوار 3 کس مشکوک افراد کو بسلسلہ چیکنگ روکنے کی کوشش تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر پولس کانسٹیبل ہارون ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہے.وقوعہ کی اطلاع ملنے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال خود موقع پر پہنچ گئے ہیں.

زخمی کانسٹیبل کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری اور الیٹ فورس کی ٹیموں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے. ڈی پی او  محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ  پولیس جوان پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے