Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری

 


سیالکوٹ(ملک رحمان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے مدعیان، صحافی برادری اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی .ڈی پی او نے مدعیان مقدمہ اور شہریوں کی شکایات سننے کے بعد غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے جبکہ شکایات کا میرٹ کی بنیاد پر ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے. کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او حسن اقبال نے صحافی برادری سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے تفتیشی تا تمام بالا افسران شامل ہوتے ہیں جس کی بدولت مدعیان کی شکایت کا فوری میرٹ پر ازالہ کیا جاسکتا ہے. مزید کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنا شہریوں کی  افسران تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے. شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے افسران کا سخت محاسبہ کیا جائے گا تاہم جھوٹی درخواست کی صورت میں درخواست دہندہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے