Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی حاجی اظہر عطاری نے سرکاری دفاتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا



 دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن مولانا محمد اظہر عطاری نے سیالکوٹ پولیس لائن اور دیگر سرکاری دفاترمیں  پودا لگا کر  شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال۔ اے ایس پی  محسن علی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراحمد رضا۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرمحمد اقبال۔ متعدد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان نے رکن شورٰی کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں شرکت کی

ہمارا عزم ہے پودا لگانا اور درخت بنانا ہے، پودالگانے کے بعد مرکزی مجلس شورٰی کے رکن مولانا محمد اظہر عطاری کی گفتگو










سیالکوٹ( بیورو چیف)  دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت یکم اگست 2023کو ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن مولانا محمد اظہر عطاری نے سیالکوٹ پولیس لائن اور دیگر سرکاری دفاتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجناب محمد حسن اقبال اے ایس پی محسن علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب احمد رضا اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر محمد اقبال صاحب نے بھی پودا لگایا جبکہ سیالکوٹ میں سرکاری دفاتر سمیت کئی دیگر

مقامات پریکم اگست کو رکن شوریٰ  و دیگر مبلغین دعوت اسلامی اور  ایف جی آر  ایف کے ذمہ داران سمیت  مذہبی، سرکاری ، سماجی دیگر شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد نے  شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے پودا لگانے کےبعد گفتگو کرتےہوئے کہا کہ   اللہ پاک کے آخری  نبی ﷺ فرماتے ہیں جو مسلمان دَرخت لگائے ىا فَصل بوئے پھر اس مىں سے جو پرندہ ىا اِنسان یا چوپایا  کھائے  تو وہ اس کى طرف سے  قیامت تک صَدَقہ شُمار ہو گا۔ رکن شورٰی نے مزید فرمایا کہ  وہ سات چیزیں جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی  انسان کو ملتا رہتا ہے ان میں  ایک درخت لگانا بھی ہے۔ رکن شورٰی   نے کہا کہ  اگست کے پورے ماہ ایف جی آر ایف کی جانب سے شجر کاری مہم چلتی رہے گی ہم نے پودا لگانا اور اسے درخت بنانا ہے، لہذا تمام عاشقان رسول ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے  خود بھی اور اپنے بچوں، پڑوسیوں سے بھی پودے لگوائیں یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے