Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز میں سائبر سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح



اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز میں سائبر سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا، سسٹم کے نفاذ سے این ٹی سی کا ڈیٹا، سرورز مزید محفوظ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق نے این ٹی سی ہیڈ کوارٹرز میں سائبر سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

اس موقع پر این ٹی سی اور چینی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ سائبرسیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ سے این ٹی سی کا ڈیٹا، سرورز مزید محفوظ ہوگئے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ سسٹم کے تحت این ٹی سی کے سائبر اسپیس، ڈیٹا کی مربوط مانیٹرنگ ہوسکے گی۔انھوں نے کہا کہ سسٹم کسی بھی ہیکنگ یا سائبر اٹیک کے بارے میں متعلقہ سیکشن کو فوری آگاہ کردے گا، سسٹم این ٹی سی کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق مانیٹر کرے گا، وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ این ٹی سی کو وقت کے تقاضوں کے لحاظ سے اپ ڈیٹ کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے