Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا سانحہ ہزارہ ایکسپریس پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار



 میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا سانحہ ہزارہ ایکسپریس کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد،سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں،تفصیلات کیمطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی NPCIH کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت بانی چیئرمین علامہ ڈاکٹر پیرسید ایازظہیر ہاشمی الگیلانی مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا،اجلاس میں بانی  مرکزی چیئرمین علامہ ڈاکٹر پیرسید ایازظہیر ہاشمی الگیلانی و مرکزی سیکریٹری جنرل راؤ سمیع خان نے اپنے خطاب میں سانحہ ہزارہ ایکسپریس پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کرتے ہوئے کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو نواب شاہ کے قریب سرہاری کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،اور اللّٰہ پاک کے حضور دعا گو ہیں کہ المناک سانحے میں انتقال کرنے والوں کی مغفرت درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل پہ اجرعظیم عطافرمائے،اللہ پاک  سانحے میں زخمی ہونے والوں کو جلد از جلد شفا کاملہ عطا فرمائے،اجلاس سے اپنے خطاب میں مرکزی سیکریٹری جنرل راؤ سمیع خان نےکہا کہ پاکستان ریلوے کے آئے روز حادثات صرف اور صرف پاکستان ریلوےانتظامیہ اور ان کے نااہل جنرل منیجر پاکستان ریلوے اور ڈویژنل سپریڈنٹ ریلوےکی نااہلی کا نتیجہ ہے،اجلاس میں مرکزی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر فیصل مجیب الرحمن شامی،مرکزی وائس چیئرمین چوہدری صداقت علی جٹ،مرکزی رابطہ سیکریٹری شیخ آکاش ودیگر بھی شریک تھے،اجلاس میں سانحے ہزارہ ایکسپریس میں انتقال کر جانے والوں کی مغفرت درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئ۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے