میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی NPCIH کا اجلاس زیر صدارت بانی چیئرمین علامہ ڈاکٹر پیرسید ایازظہیر ہاشمی الگیلانی مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا،جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل راؤ سمیع خان،مرکزی وائس چیئرمین چوہدری صداقت جٹ،میڈیا کو آرڈینیٹر شیخ آقاص و دیگر بھی شریک تھے،اجلاس کا باضابطہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا،اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق گفتگو کی گئ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین علامہ ڈاکٹر پیرسید ایازظہیر ہاشمی الگیلانی و مرکزی سیکریٹری جنرل راؤ سمیع خان کا کہنا تھاکہ ہم اپنے ملک کے سلامتی کے ضامن اداروں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،ہماری پاک فوج نے اپنے ارض پاک اور اس میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے،یہ پاک فوج کے آفسروں،جوانوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں،ہم پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں،پاک فوج ناصرف اپنے ارض پاک کی نظریاتی جغرافیہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں تیار ہے بلکہ اندرونی طور پر بھی چاہے سیلاب ہو،قدرتی آفات یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پاک فوج اپنے ہموطنوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے،یہی وجہ ہے کہ ارض پاک کے کم و بیش 24کڑوڑ پاکستانی اپنی پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے ضامن اداروں سے محبت،عزت، احترام کرتے ہیں،اجلاس میں مرکزی قائدین نےملک کے طول و ارض میں موجود قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی این پی سی ایچ آئ کے ذمہ داران و ممبران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہماری کمیٹی کا سلوگن ہمارا اعلان پرامن پاکستان ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم میں امن،اتحاد،بھائ چارے،برداشت،رواداری کو ارض پاک میں ہر سطح پر مذید عام کرتے ہوئے کمیٹی کے منشور کیمطابق ملک وقوم کی عملی خدمت کے عمل کو مذید فروغ دینے کیلئے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا اپنا فعال کردار ادا کریں،بعد ازاں شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے وملک وقوم کی ترقی،خوشحالی، استحکام کیلئے دعائے خیر کی گئ۔۔
0 تبصرے