بٹگرام: (آن لائن ) بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، سکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے آرمی کا ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے سکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بلندی پر پھنس گئی۔
چیئرلفٹ میں پھنسے شخص گلفراز نے بتایا کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے، 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی۔
انہوں نے کہا کہ ہم صبح سے مدد کے منتظر ہیں، چیئرلفٹ میں ہم 8 لوگ موجود ہیں ، اس میں موجود بچوں کی عمر10 سے 13 سال کے درمیان ہے۔
گلفراز کا کہنا تھا کہ لفٹ میں پھنسے ہمیں 5 گھنٹے ہو گئے، چیئرلفٹ میں ایک لڑکا تین گھنٹے سے بے ہوش ہے، یہ لڑکا دل کے عارضے میں مبتلا ہے اور ہسپتال جارہا تھا، لفٹ میں ہم 8 افراد موجود ہیں، چیئرلفٹ میں ہمارے پاس پینے کا پانی تک نہیں اور فون کی بیٹری بھی ختم ہورہی ہے۔
علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق علاقہ پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کا واقعہ صبح 8:30 بجے پیش آیا، چیئرلفٹ پہاڑوں کے بیچ برساتی نالہ جہانگیری خوڑ پرنصب ہے، جب کہ اس وقت اس لفٹ میں 8 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق پھنسے افراد میں ابرار، عرفان، گلفراز اور اسامہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رضوان اللہ،عطااللہ، نیاز محمد اور شیرنواز بھی چیئرلفٹ میں پھنسے ہیں، چیئرلفٹ تقریباً 2 ہزار میٹر کی بلندی پر لگی ہے۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کے ریسکیو آپریشن کی کامیابی کی دعا کی، انہوں نے قوم سے بھی دعا اپیل کی ہے۔
پاک فوج نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے دوبچوں کو ریسکیو کرلیا جنہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح چیئر لفٹ میں 6بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے،8افراد گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانےکے لیے سوار ہوئے، صبح 7:45 بجےکے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا،کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضا ءمیں معلق ہوگئی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر جیسے ہی لفٹ کے قریب پہنچا ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا- جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی SSG ٹروپس کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں
اپڈیٹ
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کے حادثے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے دوران 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
اپڈیٹ
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کمانڈوز نے ہیلی کاپٹر سے 4 بچوں کو ریسکیو کرلیا۔پاک آرمی کے 4 ہیلی-کاپٹر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں
اپڈیٹ
پی آر کے مطابق پاک فوج کے آپریشن میں 3 مزید بچوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے مجموعی طور پر 5بچوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔جی او سی ایس ایس جی گروپ ریسکیو آپریشن کی قیادت کررہے ہین۔
0 تبصرے