میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری) کالعدم جماعت ایس آر اے تھریٹ الرٹس اور 14 اگست کے پیش نظر بالا افسران کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی سربراہی میں سی ٹی ڈی میرپورخاص کے افسران نے ہمراہ بھاری نفری بشمول کاؤنٹر ٹیررازم فورس (کوالیفائیڈ SWAT کورس) اسٹاف اور سی ٹی ڈی کے تجربہ کار جوانوں کے ہمراہ میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،دورانِ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بمقام نزدبورڈ آفس رنگ روڈ میرپورخاص پر پہنچ کر چیکنگ شروع کی دورانِ چیکنگ ملزم کو مشکوک سمجھ کر روکا جس نے اپنا نام مشرف تاج ولد محمد تاج ذات اعوان سکنہ لالچندہ باغ نزد روٹری کلب میرپورخاص بتائی ملزم کی جسم تلاشی کے دوران ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ میگزین اور 07 عدد زندہ گولیاں برآمد ہوئیں،ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سی ٹی ڈٰی میرپورخاص لائے جہاں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مزکورہ ملزم کے خلاف گناہ نمبر 03/2023 قلم 23i(A) Sindh Arms Act 2013 کے تحت FIR داخل کر دی گئی۔مزید انٹروگیشن سے معلوم ہوا کہ ملزم ONLINE اسلحہ کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہے جس کے ثبوت اس کے اپنے موبائل میں موجود ہیں اور اپنے چند ساتھیوں کے نام ظاہر کیے جن کے ساتھ مل کر اسلحہ کی خریدو فروخت کا کام کرتا ہے جن پرسی ٹی ڈی میرپورخاص ٹیم کی نظر داری جاری ہے،ملزم کو مزید انٹروگیٹ کیا جا رہا ہے اور دیگر مقدمات کی تائید تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔۔
0 تبصرے