میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر، تفصیلات کیمطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے 4 آگست, "یوم شہدائے پولیس" کے موقعے پرشہداء پولیس کے ورثہ اور فیملیز سے ملاقات کیں اور سندھ پولیس کے سینکڑوں شہداء کی بے مثال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سندھ پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں، جنہیں محکمہ پولیس کبھی فراموش نہیں کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس ہر برس 4 اگست کو پولیس شہداء ڈے کے طور پر مناتی ہے, اور آج کا دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے،ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کا مزید کہنا تھا کہ میں ان شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کئے،
میں ان شہداء کی فیملیز، والدین اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا،بحیثیت سربراہ میرپورخاص رینج،پولیس شہداء کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے،خوشی اور غم کے ہر موقع پر، محکمہ پولیس اور فورس اپنے شہداء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی،آج سندھ سمیت ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس عزت و احترام سے منایا جارہا ہےاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، اور شخصیات شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں، آج کے دن تمام پولیس افسران واہلکار اس عہد کی تائید کرتے ہیں کہ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہمیں اگر مذید جانوں کے نذرانے پیش بھی کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا،اور ہم ہر لمحہ سربکف میدان عمل میں تیار کھڑے ہیں، اور شہادت کا جام نوش کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر شہداء کو ایک بار پھرخراج تحسین پیش کرتا ہوں،آخر میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے شہداء کے ورثہ میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔۔#*
0 تبصرے