Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص ؛ ایف جی آر ایف کی شجرکاری مہم کا افتتاح دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فاروق جیلانی اور میٸر عبدالروف غوری نے کیا



میرپورخاص میں ایف آر جی ایف کی شجرکاری مہم کا افتتاح دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فاروق جیلانی اور میٸر عبدالروف غوری نے کیا



*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)پورے پاکستان میں امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری  دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت پر ایف جی آر ایف دعوت اسلامی میرپورخاص کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فاروق جیلانی اور میٸر میرپورخاص عبدالروف غوری نے پودا لگا کردیا،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی،ایم کیوایم پاکستان،سنی تحریک پاکستان، تحریک انصاف سمیت شہر بھر کے دیگر سیاسی سماجی مذہبی تاجروں کے نماٸندگان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب سے بیان کرتے ہوئے فاروق جیلانی نے فرمایا کہ ہمیں اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے اور ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر اس دیکھ بھال کرکے اس کو درخت بناۓ تاکہ ہم اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بناکر ان آفات سے بچ سکیں جو درختوں کے نہ ہونے کی وجہ سے آرہی ہیں رکن شوری کا مزید کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کی اپلیکیشن لوڈ کرکے آپ دعوت اسلامی کے ایک ایک شعبے کے بارے مکمل معلومات حاصل کرسکتے پلے گروپ میں جاکر آپ ڈیجیٹل دعوت اسلامی  لکھ کر اپیلیکیشن لوڈ کرسکتے ہیں افتتاحی تقریب کے موقعے پر  میٸرمیونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالروف غوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے  شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے دعوت اسلامی نے وطن عزیز کو سر سبزو شاداب بنانے کے لیے جو یہ شجرکاری مہم شروع کی ہے اس میں ہم مکمل طور پر دعوت اسلامی کےساتھ ہیں شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب میں یونین کونسل کے چیرمین حاجی محمد علی، حاجی محمد حنیف میمن،ممتاز جھنڈیر، سیاسی وہ سماجی شخصیت آفتاب حسین قریشی،خالد تبسم، التماس صابر،کاشف عباسی،انصار احمد، اسلم قریشی نے بھی رکن شوری حاجی فاروق جیلانی کے ساتھ پودے لگاۓ آخر میں رکن شوری حاجی فاروق جیلانی نے تمام معزز مہمانوں سے ملاقات کرکے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور سب کے حق میں دعا خیر کی۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے