Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

معصوم فاطمہ کے کیس میں اپیل کرتا ہوں ملزم کو پیر نہ کہا جائے-صاحبزادہ راشد شاہ راشدی کا میر پورخاص ورکرز کنونشن سے خطاب

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)پاکستان مسلم فنکشنل سندھ کے نائب صدر و پیر سائیں پگارا کے صاحبزادے سید راشد شاہ راشدی نے نیوز کانفرس اور ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے  کہا ہے کہ 2024 آنے سے قبل ملک کی عوام کو خوشخبری ملے گی،معصوم فاطمہ کے کیس میں اپیل کرتا ہوں ملزم کو پیر نہ کہا جائے،جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کےملزمان اور صحافیوں کے قاتلوں پر کیس چلاتے ہوئے ان کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،اگر ڈالر 500 کا بھی ہو جائے تو بھی عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع میرپورخاص کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنوینشن سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا،ورکرز کنوینشن میں فنکشنل لیگ کے متعلقین،مریدین،محبین کا جم غفیر امڈ آیا تھا،



اس موقعے پرسید مظفر حسین شاہ،خان محمد مہر،فنکشنل لیگ ضلع میرپورخاص کے صدر مبارک علی مہر،اسٹوڈینٹس رہنماء نقاش مری،سرمد ناریجو،نذر مہرسمیت دیگر بھی موجود تھے انھوں نے مذید کہا کہ سیلاب اور کورونا کے دنوں میں ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی عوام کی خدمت کرتے رہے انھوں نے کہا کہ میرا یہاں آنا الیکشن مہم نہیں ہے بلکہ ہم یہاں علماء سکندریہ جماعت کے علماء کرام،حر جماعت اپنے کارکنان سے ملاقات اور ان کو حوصلہ دینے آئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ معصوم فاطمہ کے کیس میں اپیل کرتا ہوں ملزم کو پیر نہ کہا جائے کیونکہ پیر کسی درگاہ کا گدی نشین ہوتا ہے ایسے لوگوں کو پیر کہنا پیروں کی توہین ہے ہم مونیکا لاڑک کا کیس ہو یا فاطمہ کا کیس ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان و صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ جن جن بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ان کے ملزمان اور صحافیوں کے قاتلوں پر کیس چلاتے ہوئے ان کو سزا دی جائے،گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے محکمہ ریونیو ایک کرپٹ ادارہ ہے اور انتخابات کے دوران ریونیو افسران کی نگرانی میں ہوا تھا ہم کسی جماعت پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتے کیونکہ ہم اپوزیشن کا حصہ نہیں ہیں حکمران ملک کی پالیسی بناتے وقت اعتماد میں نہیں لیتے بلکہ خفیہ میٹنگوں میں فیصلہ کرلئے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے لیکن عوام میں جوش و جذبہ ختم ہوگیا ہے اگر ڈالر 500 کا بھی ہوجائے گا تو بھی عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے عوام کو توبہ استغفار کرکے اللہ سے دعا مانگنی چاہیئے کہ اچھے حکمران آئیں اور ملک کی حالت بہتر ہوسکے کیونکہ جیسی قوم ہو گی ویسا حکمران ملیں گے۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے