میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یوم استحصال کشمیر کے موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کی قیادت میں کمشنر کمپیلکس سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہوں،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود جنید مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن غلام رضا کھوسو،محکمہ روینیو،محمکہ اطلاعات،تعلیمی اداروں کے ملازمین طلبہ و طالبات،اساتذہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر ہمیشہ آواز اٹھاتی رہیگی اور آج کا دن منانے کا مقصد بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کرنے اور مودی سرکار کا کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا ہے تاکہ دنیا کہ ہر ذی شعور افراد اور انسانی ہمدردی کا احساس رکھنے والے لوگوں تک مودی سرکار کی کشمیری عوام خواتین،بچوں پر بہیمانہ تشددمظالم کا پتہ چل سکے اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد ہونے تک پوری مسلم امہ کو مل کر آواز اٹھانی چاہئے تاکہ کشمیری عوام آزادی کے ساتھ رہ سکیں
0 تبصرے