میرپورخاص ( بیورو چیف شہزاد خان صابری )دعوت و سنت کی غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء میرپورخاص ڈویژن کے تحت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص میں قرآن پاک کی تعلیم اور تعظیم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا بیان میں تلاوت قرآن کی فضیلت اور قرآن پاک کے اعجاز و معجزات کاذکر کرتے ہوئے قرآن پاک کی پابندی سے تلاوت اور اس ے احکام پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے وکلاء کے ہمراہ شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے،اس موقعے پر شعبہ رابطہ برائے وکلاء میرپورخاص کی جانب سے رکن مجلس شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری اور دیگر مبلغ مہمان کو سندھ کے روایتی اجرک کے تحفے پیش کئے گئے،اس موقعے پر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی،بعذازاں دعا ہوئی
0 تبصرے