Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:رانی پور کی ننھی فاطمہ کے ساتھ درندگی خلاف ایوان صحافت کی احتجاجی ریلی و دھرنا



 میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)رانی پور میں چھوٹی بچی فاطمہ کے ساتھ پیش آنے والے درندگی کے واقعے کے خلاف ایوان صحافت رجسٹرڈ میرپورخاص کی جانب سے سرپرست اعلیٰ محمد ہاشم شر ایڈووکیٹ،صدر فضل شر،جنرل سیکریٹری اظہر جڈھڑ،فلک شیر کی قیادت میں اسٹیشن چوک تا چارمینار چوک میرپورخاص تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا،اس موقعے پر سیاسی،سماجی،مذہبی،تاجر رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورخواتین،کم عمر بچے،بچیوں اور اسپیشل افراد کی کثیر تعداد موجود تھی،ننھے بچوں،بچیوں نے بھی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر شیطان صفت درندے کو سزادینے ورثہ کو انصاف فراہم کرنے کے نعرے درج تھے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور درندگی کا شکار ہوکر اپنی جان سے جانے والی کم عمر بچی فاطمہ کے ساتھ زیادتی کرکے اس کو ہلاک کرنے والے درندہ صفت جعلی پیر کو متعلقہ قوانین کیمطابق سزا دیتے ہوئے بچی کے ورثہ کو انصاف فراہم کرنے کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی،مظاہرین نے چارمینار چوک پر دھرنا دیا،دھرنے سے مقررین نے اپنے خطابات میں واقعے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ درندگی کا نشانہ بنے والی بچی فاطمہ کے ورثہ کو انصاف فراہم کرتے ہوئے درندہ صفت جعلی پیر اسد کو متعلقہ قوانین کیمطابق فوری سزا دیں تاکہ اور کوئ بچی فاطمہ جیسی درندگی کا شکار نہ ہو سکے۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے