Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:بجلی کے بحران کے باعث تاجر کاروبار بند کرنے کے بارے سوچ رہے ہین ۔ علی باوانی

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے رکن و وائس پریزیڈنٹ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص علی باوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ بجلی کے نرخوں میں انتہائی اضافے نے شہریوں خصوصاً تاجربرادری کے کاروبار کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے، تاجر جو کہ دو جگہوں میں بجلی کا اپنا بل ادا کرتے ہیں ایک اپنی رہائش اور دوسرا دوکان یا آفس کا،ایسے میں تاجروں کو دوہری جگہ بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنا دشوار ہو گیا ہے،تاجر مجبوراً اپنا کاروبار بند کرنے کاسوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور مذید بےروزگاری کا طوفان دستک دے رہا ہے،ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور سیاستدان اپنی اپنی کرسی کی لڑائیوں سے بالاتر ہو کر عوام کے لئے ریلیف مہیا کرنے میں کردار ادا کریں،وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ سے درخواست ہیں بجلی پر کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے