میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)بجلی کے بلوں میں ٹیکسزکی بھرمار اور مہنگاٸ کے خلاف انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے صدد انیس الرحمن شیخ،جنرل سیکریٹری محمد امین میمن کی قیادت میں بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف مارکیٹ چوک پر پرامن احتجاجی مظاہرہ،مولانا حفیظ الرحمن فیض،مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی،سکندر کولاچی ایڈووکیٹ،شوکت راہیموں ایڈووکیٹ،محمد ہاشم شر ایڈووکیٹ سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندگان علماءکرام،تاجروں،وکلاء،صحافیوں،عماٸدین شہر،سماجی شخصیات مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے اور بجلی کے بلوں سےناجاٸز ٹیکس کو ختم کرنے اور مہنگاہی کو کم سے کم کرنے کیلٸے نعرے بلند کررہے تھے،احتجاجی مظاہرے سے علماء اکرام،تاجر،صحافی،وکلاء رہنماؤں نے اپنے اپنے خطابات میں بجلی کے بلوں میں سے ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے اور مہنگائی کو کم سے کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس پرفتن دور میں جبکہ اک عام آدمی کو اپنے گذربسر کرنے میں انتہائی مشکلات کا ہرروز سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے میں بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کے سبب صارفین بجلی مالی،زہنی،جسمانی طور پر انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے آج انجمن تاجران میرپورخاص کے اس پرامن احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کی موجودگی اس بات کی غمیازی کرتی ہے کہ لوگ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز اور مہنگائی سے تنگ آ چکے جس کیلئے وہ سڑکوں پر نکلنے پرمجبور ہوئے ہیں،لہذا ہم انجمن تاجران میرپورخاص کے اس پرامن احتجاجی مظاہرے کے ذریعے ملک کے اعلیٰ ارباب اختیار سے صارفین کے اجتماعی مفاد میں مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں سے ناجائز ٹیکسوں کو ختم کرتے ہوئے مہنگائی کو کم سے کم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر فوری عملی اقدامات کیئے جائیں تاکہ ایک عام آدمی بھی اپنی محدود انکم میں اپنا اور اپنے زیر کفالت افراد کا گذر بسر کرسکے۔۔#*
0 تبصرے