میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی میرپورخاص کے رہائشی علاقے تھامس آباد میں کالونی گراونڈ سے متصل واقع دو غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپہ مار کاروائی،بیمار،لاغر جانور اور کٹے ہوئے جانوروں اور ان کے اعضاء موجود ہونے کے بعد دونوں مذبحہ خانوں کو سیل کرکے ایک مزدور کو گرفتار کرلیاگیاجبکہ گراؤنڈ میں ایک مرے ہوئے جانور کو بھی تحویل میں لے لیا مرے ہوئے جانور کو مذبحہ خانے میں منتقل کرنے والے دو افراد فرار ہوگئے،واضح رہے کہ میرپورخاص میں متعلقہ سرکاری ادارے کے تحت قائم سلاٹر ہاؤس کے غیر فعال ہونے کے سبب شہر کے کئ رہائشی علاقوں میں مذبحہ خانے اور مویشیوں کے باڑے موجود ہیں،متعلقہ غیر قانونی مذبحہ خانوں میں عرصہ دراز سے جانوروں کوزبحہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت سے حاصل ہونے والی چربی کو بھی نکال کر اس کو پھگلایا جاتا ہے جس سے اٹھنے والی بدبوکے سبب متعلقہ علاقے میں ماحول انتہائی خراب ہو تاہے،عرصہ دراز سے ان غیر قانونی مذبحہ خانوں اور مویشیوں کے باڑوں کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے،ان دو مذبحہ خانوں کے بعد بھی اور غیر قانونی مذبحہ خانے متعلقہ رہائشی علاقوں میں قائم ہیں کہ جن کو بھی صحت عامہ کے مفاد میں متعلقہ قوانین کے تحت مستقل بنیاد پر ختم کرانے کی ضرورت ہے۔۔#*
0 تبصرے