نوابشاہ( انور عادل خانزادہ) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام پر بھاری ٹیکس لگانے کے عمل کے خلاف ایس یو پی دوڑ کے کارکنوں کی طرف سے ڈاکٹر مجاہد علی رستمانی۔بادل بروہی فیصل عزیز جمالی اور دیگر کی قیادت میں اسٹیشن سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے طوفان نے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور آئی ایم ایف کی درخواست پر عائد ٹیکسوں کی وجہ سے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔عوام پر عائد ٹیکس اور مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ظالم حکمرانوں کے پالیسی سازوں کی ظلم کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور اس پر ظالمانہ ٹیکسیز کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور اب قوم مزید اپنی ٹیکس پر مھٹی بھر اشرافیہ کی عیاشیوں کی متحمل نہیں انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔لوگ گھریلو سمان بیچ کر بلز جمع کروا رہے ہیں،پورے ملک میں پریشانی چھائی ہوئی ہے۔کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،عام شہری بد حال اور اشرافیہ عیاشیاں کریں یہ ہمیں منظور نہیں انہوں نے مزید کہا کہ بجلی مہنگی کرتے وقت حکمران کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے اس لئے مہنگی کر رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیں
0 تبصرے