*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر میرپورخاص کی جانب سے 76 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا،اس تقریب میں ریجن کے تین سینٹرز گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریھبلیٹیشن سینٹر فار پی ڈی اینڈ آئی ڈی میرپورخاص،اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر فار وی اینڈ ایچ آئی سی میرپورخاص اور گورنمنٹ ریہبلیٹیشن سینٹر فار فزیکلی ہینڈیکیپ کے بچوں نے حصہ لیا،اس موقعے پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر میرپورخاص منیر احمد بھٹی، تینوں سینٹرز کے پرنسپل اور اسٹاف موجود تھے . 76ویں جشن آزادی کے موقعے پر سینٹرز کے طلباء نے ملی نغمات، تقاریر،ٹیبلوز، اور کھیلوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اس موقعے پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر میرپورخاص منیر احمد بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندہ قومیں ہوتی ہیں جو اپنے آزادی کے دن کو یاد رکھتی ہیں اور آزادی کے دن کو شاندار طریقے سے مناتی ہیں اور کہا کہ یہ خصوصی بچے بھی بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور آج کے دن ان کی پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھی ملک کے کارآمد شہری ہیں اور ان کا وہی حق ہے جو دوسرے شہریوں کا ہے،انہوں نے یوم آزادی کی بہتر انداز میں تقریب منعقد کرنے پر پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور آزادی کی خوشی کے موقعے پر تمام اسٹاف اور بچوں میں مٹھائی اور تحائف پیش کئے۔۔#*
0 تبصرے