Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تھانہ سمبڑیال پولیس کی بروقت کارروائی بھاوج کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم گرفتار



 سیالکوٹ(رحمان ملک سے) تھانہ سمبڑیال پولیس کی بروقت کارروائی بھاوج کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو دھر لیا. ترجمان پولیس بھوپالوالہ کے رہائشی وقاص نعیم نے  گھریلو رنجش پر  35 سالہ بھاوج صائمہ کو  فائرنگ کرکے قتل کر دیا. ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے  واقعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سمبڑیال کی سربراہی میں پولیس ٹیموں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے . ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال شبیر گل نے بروقت مؤثر ناکہ بندی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے.  اس موقع پر ایس پی ضیاء اللہ نے کہا ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی. سیالکوٹ پولیس شہریوں کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے. ایس پی ضیاء اللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے