سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) سیالکوٹ :تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ شہید.
سیالکوٹ سی آئی اے پولیس نے تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع سکھر نہر میں قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم اشتہاری لیاقت عرف چھوٹو ساکن بلوچی ضلع فیصل آباد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ شدید زخمی ہوگیا اے ایس آئی شہزاد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے.ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ڈی ایس پی ڈسکہ، الیٹ فورس و پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا.ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ سی آئی اے سیالکوٹ میں تعینات تھا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اس وقع پر آئی جی پنجاب نے کہا ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیالکوٹ میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد احمد چیمہ کو خراج تحسین کیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا اے ایس آئی شہزاد چیمہ نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرکے فرض شناسی کی اعلی ترین مثال قائم کی، انہوں نے کہا محکمہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے اپنے بہادر فرزند کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، شہید کی فیملی کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، پنجاب پولیس اے ایس آئی شہزاد چیمہ جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے ۔ا
0 تبصرے