سیالکوٹ (حسنین راجہ سے) تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 12/23 بجرم 382 ت پ میں نامزد ملزم عظیم ولد لال دین ساکن بھاگو پنڈی کی گرفتاری کیلئے گاؤں بھاگو پنڈی ریڈ کرنے پہنچی تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل انضمام الحق شہید ہو گیا ہے.
وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.اس سلسلہ میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں.
0 تبصرے