سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں سرکل کے تمام ایس ایچ او صاحبان متعلقہ مقدمات کے تفتیشی افسران سنگین مقدمات کے مدعیان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی درخواستوں پر شکایات کا میرٹ کی بنیاد پر ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے.. کھلی کچہری کے اختتام پر مقامی صحافیوں نے علاقائی صورتحال اور پولیس کے متعلقہ درپیش مسائل سے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او حسن اقبال نے صحافی برادری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں کی بدولت مدعیان کی شکایت کا فوری میرٹ پر ازالہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ سنگین مقدمات کے تفتیشی تا تمام بالا افسران شامل ہوتے ہیںمزید کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے. شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے افسران کا سخت محاسبہ کیا جائے گا تاہم جھوٹی درخواست کی صورت میں درخواست دہندہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنا کُھلی کچہری کے اختتام کے بعد آنے والی سائلہ نے تھانے کے گیٹ پر ڈی پی او سیالکوٹ کو روکر اپنا مسلہ بیان کیا جیسے انہوں نے تحمل مزاجی سے سُنا اور اس کے فوری حل کے لئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔
0 تبصرے