سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)انجمن شیر فروشاں و گوالا یونین کی ہڑتال کامیاب،4 اگست کو دی جانے والی ہڑتال کی کال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات پورے ہونے پر ختم کردی گئی
سیالکوٹ انجمن شِیرفروشاں و گوالا یونین نے انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری پر ہڑتال ختم کردی، ہڑتال کے نتیجے میں شہر بھر میں دودھ دہی کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے انجمن شِیرفروشاں کے نثار پہلوان، چوھدری فیصل، چوھدری اسلام، چوھدری محمد علی، ملک شاہد، جبکہ گوالا یونین کے اراکین چوھدری سرور، چوھدری شبیر گجر پر مشتمل وفد کے ساتھ اپنے آفس میں مذکرات کئے اور سیالکوٹ میں دودھ دہی کے سرکاری نرخ ازسرنو ترتیب دے کر مطالبات کی منظوری دے دی،
انجمن شِیرفروشاں و گوالا یونین نے سیالکوٹ کے تمام دودھ فروش دکاندار و گوالا یونین کے تمام ممبران کو ہڑتال کامیاب کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے فوری طور پر دودھ کی ترسیل شروع کرکے سیالکوٹ کی عوام کی پریشانی ختم کرنے پر زور دیا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی جانب سے مسائل کا فوری حل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیمیکل ملا دودھ بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم کیا،
0 تبصرے